ابنا: الیوم السابع نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت صحت کے سرکاری ترجمان احمد عمر نے کہا ہے کہ " قصر العینی " نامی ایک شاہراہ پر جاری چھڑپوں میں 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔ ان کے بقول یہ جھڑپ ابھی بھی جاری ہے ۔رپورٹوں کے مطابق مصری مظاہرین نے اسکندریہ کی کریمنل کورٹ اور بلدیہ ٹاؤن کے سامنے اجتماع کیا اور اس ملک کے صدر محمد مرسی اور وزارت داخلہ کے خلاف نعرے لگائے جس کے بعد سیکورٹی فورسیز کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوگئی ۔ کل بھی مظاہرین اور سیکورٹی فورسیز کی جھڑپ میں 17 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔دوسری جانب مصری فوج الرٹ ہو گئی ہے اور اس ملک کے سرحدی علاقوں اور امریکی اور سعودی سفارتخانوں کے اطراف میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں ۔25 جنوری 2011 کے مصری انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اس ملک کے مختلف علاقوں خاص طور پر قاہرہ میں محمد مرسی کے مخالفین اور حامی مظاہرے کر رہے ہیں ۔.......
/169